ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کوریائی صدر کے خلاف مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ میں جمع

جنوبی کوریائی صدر کے خلاف مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ میں جمع

Sun, 04 Dec 2016 12:25:30    S.O. News Service

سیول،3؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کرپشن اسکینڈل کا سامنا کرنے والی خاتون صدر پارک گُون ہَے کے خلاف 171اراکین پارلیمنٹ نے مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کرا دی ہے۔ یہ قرارداد جمعہ دو نومبر کو پارلیمنٹ کی انتظامیہ کے حوالے کی گئی۔ صدر کے مواخذے کی اِس قرارداد کو منظور کرنے کی ابتدائی بحث آج ہفتہ کی صبح سے شروع ہے۔ مواخذے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور ہو گئی تو صدر کو اُن کے منصب سے فارغ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب آج ہفتے کے روز جنوبی کوریائی دارالحکومت سیؤل میں ہزاروں لوگ صدر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حق میں ایک مرتبہ پھر احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں۔


Share: